سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک کردیئے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیر اعظم
دوسری طرف سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








