ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گاڑی مالکان کیلئے بُری خبر؛ بڑی سہولت ختم

04 اکتوبر, 2025 12:01

پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اب گاڑی مالکان کو اس سروس کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دو، تین اور چار پہیوں والی گاڑیوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں فیس مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کے لیے ایمیشن ٹیسٹ کی فیس 100 روپے، جبکہ رکشے کے لیے 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 گاڑیوں کی کیٹیگریز کے مطابق 1000 سی سی تک گاڑی کے لیے فیس 500 روپے، 1500 سی سی تک 800 روپے، 2500 سی سی تک ایک ہزار روپے، جبکہ 4500 سی سی تک 1500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ 4500 سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں کے لیے 2000 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق یہ فیس ایمیشن ٹیسٹ کے وقت ای پی اے (انوارنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی) کے اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔