اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہوگیا؛ کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great news has arrived for those applying for the Prime Minister’s Apna Ghar Program
پنجاب حکومت نے کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منصوبے کے تحت شہریوں کو آسان اقساط پر معیاری اور کم لاگت والے مکانات کی ملکیت دی جائے گی۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ صوبے کے 41 منتخب مقامات پر پہلے مرحلے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے ساتھ شروع کیا جائے گا، جبکہ مجموعی طور پر 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے لیے سرکاری اراضی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو منتقل کر دی گئی ہے اور مختلف اضلاع میں مختلف سائز اور ڈیزائن کے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اس میں 24 اضلاع میں مختلف ماڈلز کے گھروں کی تعمیر شامل ہے، جن میں 16 اضلاع میں 250 اسکوائر فٹ کے سنگل اسٹوری یونٹس، 5 اضلاع میں 530 اسکوائر فٹ کے تین منزلہ اور 3 اضلاع میں 550 اسکوائر فٹ کے چار منزلہ فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا ہے کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ ماحول دوست ہوگا اور اس میں شمسی توانائی کے نظام اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ عالمی بینک اور نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی معیار، سہولیات کی فراہمی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ منصوبے کے ہر مرحلے پر معیار کی سخت نگرانی کی جائے گی اور مکینوں کو جدید سہولیات کے ساتھ بہتر رہائشی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کی رہائش کے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








