ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سیمنٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی

04 اکتوبر, 2025 15:45

مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 1 کروڑ 21 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار ٹن کے مقابلے میں 16.25 فیصد زیادہ ہے۔

مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت بھی تقریباً 15 فیصد اضافے کے ساتھ 95 لاکھ 73 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 83.19 لاکھ ٹن تھی۔

اسی طرح سیمنٹ کی برآمدات میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے تین ماہ میں برآمدات 25 لاکھ 89 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 21 لاکھ 43 ہزار ٹن تھیں، یعنی 20.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف ستمبر 2025 میں سیمنٹ کی کل فروخت 42 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر کی 39 لاکھ 70 ہزار ٹن کے مقابلے میں نمایاں بڑھ گئی ہے۔

تعمیراتی سرگرمیوں میں بہتری اور برآمدی مارکیٹس میں طلب میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں یہ اضافہ ہوا ہے، جو ملکی صنعتی پیداوار کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔