چنگان اوشان ایکس 7 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for those looking to buy the Changan Oshan X7!
پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سات نشستوں والی ایس یو وی، چنگان اوشان X7 پر کمپنی نے محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفرز کا اعلان کر دیا ہے۔
چنگان پاکستان کے مطابق یہ پیشکش 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہو گی، جن میں قیمتوں میں نمایاں رعایت کے ساتھ دو سال تک مفت پیریاڈک پریوینٹو مینٹیننس (PPM) بھی شامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریٹیل آفر کے تحت مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پانچ نشستوں والا ماڈل ‘فیوچر سینس’ اب 89.49 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جس پر 2 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔
سات نشستوں والا ‘فیوچر سینس’ ماڈل 91.99 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جس میں 1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ سات نشستوں والا ‘کمفرٹ’ ماڈل اب 83.74 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جس پر بھی 1 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ تمام ریٹیل ماڈلز کے ساتھ دو سالہ مفت مینٹیننس سروس شامل ہے۔
اس کے علاوہ چنگان نے بینک فنانسنگ کے تحت مزید بڑی رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ بینک پیکج کے تحت پانچ نشستوں والا ‘فیوچر سینس’ ماڈل 88.99 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جس پر 2.5 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ سات نشستوں والے ‘فیوچر سینس’ اور ‘کمفرٹ’ ماڈلز بالترتیب 90.99 لاکھ اور 82.74 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گے، جن پر 2،2 لاکھ روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.