ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

04 اکتوبر, 2025 12:37

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت کے پاس قیمتوں کے تعین کا کوئی شفاف طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کو مزید بڑھا رہا ہے، اس لیے عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت فی لیٹر چار روپے سات پیسے اور ڈیزل کی قیمت چار روپے چار پیسے بڑھا دی گئی تھی۔

 اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 67 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔