ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

Bad News for Train Travelers
پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے نئی سہولیات متعارف کروانے کے بعد کرائے میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئے نظام کے تحت اب مسافروں کو سفر کے دوران چائے کے علاوہ ناشتہ بھی فراہم کیا جائے گا، جس میں برگر، سینڈوچ، پیٹی، چپس، کیک اور جوس شامل ہیں۔
پاکستان ریلوے کے مطابق ان اضافی سہولیات کی فراہمی کے باعث پنڈی ریل کار، سبُک خرّم اور سبُک رفتار ٹرینوں کے تمام اے سی اور اکنامی کلاس کے کرائے میں 150 سے 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے کرائے اس طرح ہیں: اے سی پارلر کرایہ 2,500 روپے، اے سی بزنس 2,250 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ 2,100 روپے اور اکنامی کلاس 1,300 روپے ہے۔
یہ واضح رہے کہ روزانہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان تین ہزار سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں۔ پاکستان ریلوے ایک منافع بخش سرکاری ادارہ ہے جو ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی یا اضافی سہولیات کے مطابق کرایوں میں اضافہ یا کمی کرتا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.