ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم خبر آگئی

06 اکتوبر, 2025 14:51

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہیں۔

 اجلاس میں خاص طور پر ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائیوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، اور حکام آئی ایم ایف کو مطلع کریں گے کہ یہ کارروائیاں 16 اکتوبر سے شروع کی جائیں گی۔

 اس کے علاوہ مذاکرات میں ٹیکس اقدامات میں اضافے، زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حل اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو نئی پانچ سالہ ٹیرف پالیسی (2025-30) کے معیشت پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جس کے تحت درآمدی ڈیوٹیوں میں بتدریج کمی کی جائے گی تاکہ برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

 اس کے علاوہ مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات، معاشی شرح نمو میں کمی، ٹیکس اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کو ریکوڈیک کاپر اینڈ گولڈ مائن پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جس کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر ہو چکی ہے، اور پہلے مرحلے میں سالانہ دو لاکھ میٹرک ٹن تانبے کی پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔