ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

06 اکتوبر, 2025 10:49

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب بجلی کے نئے کنکشن یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے تمام صارفین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔ یہ اعلان نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد اور آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

نئے بائیومیٹرک تصدیقی نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام کرنا ہے تاکہ میٹر کنکشن فراہم کرنے سے پہلے صارفین کی شناخت کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس نظام کے تحت صارفین کا تازہ ترین بائیومیٹرک ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، جو کمپنی کو ادائیگی کی تاریخوں کو مؤثر طریقے سے ٹریک کرنے اور بقایاجات میں کمی لانے میں مدد دے گا۔

آئیسکو نے واضح کیا ہے کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد وہ صارفین جو اپنے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کریں گے، انہیں نئے کنکشن فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں انجینئر چوہدری خالد محمود نے نادرا کے ساتھ شراکت داری کو صارف دوست اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ آئیسکو کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ اقدام بجلی کی فراہمی کے نظام میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں اور غیر قانونی کنکشنز کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔