بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

Big Relief for Consumers Worried About High Electricity Bills; Government Makes Important Decision
وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے ایک بڑے اقدام کے تحت صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے منتخب صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کیے ہیں، جن کی قیمت بجلی کے ماہانہ بلوں میں آسان اقساط کے ذریعے وصول کی جا رہی ہے۔
لیسکو نے اقساط کی مد میں بقایہ رقم صارفین کے بجلی کے بلوں میں شامل کر کے شائع کر دی ہے، جبکہ درخواستیں آن لائن موصول کی گئیں۔ بجلی کی بچت پروگرام کے تحت انورٹر پنکھے صرف ان صارفین کو فراہم کیے گئے جو طے شدہ ایس او پیز پر پورا اترے۔ دو سال کے دوران اگر کوئی صارف دو سے زائد بار اقساط کی سہولت لے چکا ہو تو وہ اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوگا۔
حکومتی معاہدے کے تحت صارفین تین سال تک بجلی کے بلوں کے ذریعے آسان اقساط میں انورٹر پنکھے کی قیمت ادا کر سکیں گے۔ ملک بھر میں اس منصوبے کے تحت آٹھ کروڑ روایتی پنکھوں کو توانائی بچانے والی جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ تقریباً 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت متوقع ہے۔
یہ اقدام توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر نہ صرف صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ قومی سطح پر بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لانے کا ذریعہ بھی بنے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.