ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Those Wanting to Buy a Honda Motorcycle
پاکستان کی معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے صارفین کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کا ایک نیا آسان اور سود سے پاک طریقہ متعارف کروایا ہے۔
کمپنی نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے "SC Aasan” پلان کے ذریعے خریداروں کو سہولت دی ہے کہ وہ ہونڈا موٹر سائیکل کو 3، 6 یا 12 ماہ کی آسان اقساط میں حاصل کر سکیں، اور اس دوران انہیں کسی قسم کا سود ادا نہ کرنا پڑے۔
اس اسکیم کے تحت کنونشنل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنی ادائیگی کو ماہانہ اقساط میں تقسیم کر سکتے ہیں، تاہم قسطوں کی مدت کے مطابق ایک مرتبہ کی پراسیسنگ فیس بکنگ کے وقت ادا کرنا لازمی ہوگی۔
تین ماہ کی اقساط پر 1.99 فیصد، چھ ماہ کی اقساط پر 5.99 فیصد، جبکہ بارہ ماہ کی اقساط پر 11.99 فیصد پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی، جس کے ساتھ اضافی ٹیکسز بھی شامل ہوں گے۔
مزید برآں، صارف کے علاقے کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی علیحدہ چارج کی جائے گی، جو مختلف علاقوں میں مختلف شرح پر لاگو ہوتی ہے۔
اٹلس ہونڈا کے مطابق اس اسکیم کا مقصد مالی مشکلات کا شکار متوسط طبقے کو بغیر کسی دباؤ کے موٹر سائیکل خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے صارفین صرف 13 ہزار روپے ماہانہ ادا کر کے اپنی پسندیدہ ہونڈا بائیک حاصل کر سکتے ہیں، جو ان کی روزمرہ آمد و رفت میں آسانی کا باعث بنے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.