گیس کی عارضی بندش؛ کل صبح سے کتنے گھنٹوں کیلئے گیس نہیں ملے گی؟

Temporary Gas Suspension: How Many Hours Will Gas Be Unavailable Tomorrow Morning?
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ریجن کے چند علاقوں بشمول حسن ابدال اور اس کے مضافات میں کل بدھ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بندش ٹی بی ایس کی منتقلی اور سسٹم کی ضروری دیکھ بھال کے لیے کی جا رہی ہے، تاکہ پائپ لائن کے تحفظ اور نظام کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس دوران مرمتی کام مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں گیس کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ گیس کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں واہ گارڈن پل، جی ٹی روڈ سے حسن ابدال شہر تک، چوہا شاہ غریب، ماڈل ٹاؤن فیز تھری، ایبٹ آباد موڑ، ہزارہ روڈ سے کے ایس بی انڈسٹری تک کے علاقے شامل ہیں۔
کمپنی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں اور گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد گیس کے آلات استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں۔
ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور گیس کی بحالی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.