جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

سونے کی قیمتوں نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ تاریخی اضافہ

08 اکتوبر, 2025 14:47

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8400 روپے بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگئی۔

10 گرام 24 قیراط سونا بھی مہنگا ہوا۔ اس کی قیمت 7202 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 84 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر کا ہو گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔