سال 2026 میں سونے کی قیمت کیا ہوگی؟ ہوش اڑادینے والی پیشگوئی سامنے آگئی

What Will Be the Price of Gold in 2026? Jaw-Dropping Prediction Revealed
عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین سیچز نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی کردی۔
عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین سیچز نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 کے اختتام تک سونا 4,900 امریکی ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کو چھو سکتا ہے۔ یہ ہدف بینک کی گزشتہ پیشگوئی 4,300 ڈالر سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
بینک کے مطابق حالیہ مہینوں میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مرکزی بینکوں اور مغربی ممالک میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) کے ذریعے مسلسل سرمایہ کاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر سے اب تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ گولڈ مین سیچز کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ بنیادی طور پر ایک اسٹرکچرل ان فلو کی بدولت ہے، یعنی ایسی سرمایہ کاری جو طویل المدت بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی یا قلیل مدتی سرمایہ کاری میں کوئی خاص فرق نہیں آیا، لیکن مرکزی بینکوں کی پالیسیوں نے سونے کی طلب میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
منگل کے روز ایشیائی مارکیٹس میں سونا 4,000 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح کے قریب ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں، جس نے مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھا دی ہے۔
گولڈ مین سیچز کا مزید کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے مرکزی بینک 2025 سے 2026 کے دوران اپنے زرمبادلہ ذخائر کو متنوع بنانے کے لیے سالانہ 70 سے 80 ٹن سونا خرید سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر قیمتوں میں 19 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
بینک نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو 2026 کے وسط تک شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتا ہے، تو اس سے ETFs کے ذریعے مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، جو سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور بڑی وجہ بن سکتی ہے۔
تاہم بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر نجی شعبہ بھی سونے میں زیادہ سرمایہ کاری شروع کرتا ہے تو مارکیٹ میں طلب میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جو سونے کی قیمت کو موجودہ اندازوں سے بھی بلند سطح تک لے جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، امریکہ، جاپان اور فرانس جیسے ممالک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال، اور عالمی سطح پر مالیاتی نرمی کی توقعات سونے کو بطور محفوظ سرمایہ کاری اور ہیج کے طور پر مقبول بنا رہی ہیں، جو آنے والے دنوں میں قیمتوں کو مزید بلندیوں پر لے جا سکتی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.