جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

09 اکتوبر, 2025 16:38

پاکستان میں آج 9 اکتوبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر برقرار ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 156 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب میں کمی کے باعث آج سونے کے نرخ میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج ایک تولہ چاندی 82 روپے بڑھ کر 5 ہزار 66 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی بھی 71 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 343 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ صرافوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ عالمی منڈی میں ایک اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر پر برقرار ہے۔ تاہم چاندی کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا اور ایک اونس چاندی 49 اعشاریہ 62 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔