جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

گاڑیوں کے شوقین ہو جائیں تیار؛ اب کون سی گاڑیاں سستی ملیں گی؟ بڑا فیصلہ سامنے آگیا

10 اکتوبر, 2025 12:19

ملک کی معروف آٹو کمپنی انڈس موٹرز نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) سے رجوع کر لیا ہے تاکہ امپورٹ سے متعلق تمام قواعد، طریقہ کار اور دستاویزی تقاضوں کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔

انڈس موٹرز نے واضح کیا ہے کہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ روزگار کے مواقع برقرار رہیں اور ملکی آٹو صنعت کو استحکام حاصل ہو، تاہم اب کمپنی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے جا رہی ہے۔

سی ای او علی اصغر جمالی کے مطابق جیسے ہی قانونی اور تکنیکی معاملات مکمل ہوں گے، کمپنی ہر قسم کے ماڈلز کی گاڑیاں درآمد کرنا شروع کر دے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ درآمد شدہ گاڑیاں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں سے سستی ہوں گی یا نہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ اس کا درست اندازہ درآمدی عمل کے آغاز کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔

انڈس موٹرز نے بتایا کہ کمپنی کے پاس پہلے سے ہی ملک بھر میں 58 ڈیلرشپ پر مشتمل ایک مضبوط سروس نیٹ ورک موجود ہے، جہاں تربیت یافتہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز صارفین کو اعلیٰ معیار کی آفٹر سیلز سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔