اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے یومیہ تعین کیلئے اوگرا کو پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی

20 جولائی, 2026 16:00

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نئی پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے، جس کے تحت قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے مطابق اوگرا آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ آئندہ ہر ورکنگ ڈے پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار بھی اوگرا کے پاس ہوگا۔

حکومتی پالیسی کے تحت ریفائنری لفٹنگ یا درآمدی کوٹہ پورا نہ کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر نو ماہ تک پابندی عائد کی جا سکے گی تاکہ ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد ایندھن کی درآمد کے نظام میں شفافیت اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

پالیسی کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران نجی کمپنیاں ہائی اسپیڈ ڈیزل درآمد نہیں کر سکیں گی، جبکہ بین الاقوامی قیمتوں کے تعین کے لیے پلیٹس عرب گلف کی رولنگ اوسط کو یومیہ بینچ مارک کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اوگرا کو قیمتوں کے تعین میں زیادہ خودمختاری دی گئی ہے، جس سے حکومتی مداخلت کم ہوگی اور قیمتوں کا نظام مارکیٹ کی صورتحال سے زیادہ ہم آہنگ ہو سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ قیمتوں کے اس نئے ماڈل کا مقصد عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو بروقت منتقل کرنا اور مہنگائی کے اثرات کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔