سوزوکی فرونکس ہائبرڈ کی قیمت میں 7 لاکھ روپے سے زائد اضافہ

Suzuki Car Buyers Face Major Shock
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی فرونکس کے ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سوزوکی فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ویرینٹ کی قیمت پہلے 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے تھی۔ اب اس کی نئی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اس طرح صارفین کو پہلے کے مقابلے میں 7 لاکھ 1 روپے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔
اسی طرح سوزوکی فرونکس GLX 6A/T ٹو ٹون بھی مہنگی کردی گئی ہے۔ اس ماڈل کی سابقہ قیمت 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے تھی، جسے بڑھا کر اب 70 لاکھ 75 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ یوں اس ویرینٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 7 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مطابق فرونکس ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی نئے ٹیکس یا اضافی چارجز کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔ پہلے صارفین کو محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا تھا۔ اس رعایتی مہم کی مدت مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں کی معمول کی قیمتیں دوبارہ بحال کردی گئی ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ صرف فرونکس کے ہائبرڈ ویرینٹس تک محدود ہے۔ فرونکس کے نان ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان گاڑیوں کی سابقہ قیمتیں بدستور برقرار رہیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












