جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا

23 جولائی, 2026 14:43

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ گئے، جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔