جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

24 جولائی, 2026 13:32

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ گئے، جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3944 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کم ہو کر 6309 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالر کم ہو کر فی اونس سونا 4050 ڈالر پرآگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔