ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

سونے کی قیمت میں یکدم زبردست کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

01 اگست, 2026 13:07

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3700 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3202 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کم ہوکر 6237 روپےہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 37 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4043 ڈالر کا ہو گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔