پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

24 اگست, 2026 16:52

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا42 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔