موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری کردی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب لائقِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں پر عالمی اعتماد بڑھا ہے، ریٹنگ میں بہتری عالمی اعتماد کا مظہر ہے، عالمی اداروں کا معاشی بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ریٹنگ میں بہتری استحکام کا واضح ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کیے، بیرونی شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، حکومت اصلاحات کا عمل مزید تیز کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار بنیادوں پر استوار کریں گے، پاکستان کو مضبوط معیشت بنانا ہماری منزل ہے، خود کفیل پاکستان ہماری منزل ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










