جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

ہفتے کی تعطیل ختم؛ سندھ میں تمام اسکول اور کالج اب ہفتے میں 6 دن کھلیں گے

31 جولائی, 2026 11:30

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہفتے کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اسکول اور کالج پیر سے ہفتہ تک باقاعدگی سے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں چھ دن جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز کے ساتھ ہی تمام تعلیمی اداروں میں نیا شیڈول نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے تحت ہفتے کے روز بھی معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی اور طلبہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار اور تدریسی شیڈول پر مکمل عمل درآمد کریں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شدید گرمی کے پیش نظر یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ ان چھٹیوں کے اختتام کے بعد یکم اگست سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔