پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں

15 ستمبر, 2023 12:11

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستا ن بن گئیں۔

لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں۔

ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدکہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔

ایریکا رابن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو،میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

واضح رہے تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔

 یہ پڑھیں : تاریخ میں پہلی بار پاکستانی حسینہ ’’مس یونیورس‘‘ میں حصہ لیں گی، 5 خوبصورت فائنلسٹ کا اعلان

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔