برفانی چیتے کے ساتھ نظر آنے والی بہادر بچی کون ہے؟

آج کل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی بغیر خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بچی کا نام گلمینہ ہے اور اس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
خودساختہ کہانی کے مطابق بچی نے برفانی چیتا بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے لیکن اس بچی سے مایوس ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ پالتو جانوروں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
لیکن اردو نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی ادیب یوسفزئی نے اپنی فیس بک وال پر لکھا کہ تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے، اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین اس اے آئی پر مبنی بچی تصویر پر اور اس کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ یہ تصویر ببرک خان نامی صارف کا ڈیجیٹل آرٹ ہے جو انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹول مڈ جرنی سے تخلیق کیا ہے۔
ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تصویر جیسے دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












