"سید حسن نصر اللہ کے قتل میں امریکا براہ راست ملوث تھا”

سید حسن نصر اللہ کے قتل میں امریکا براہ راست ملوث تھا (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کے قتل میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔
حزب اللہ کے سرحدی فائل کے سربراہ نواف الموسوی نے لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کے قتل میں امریکا براہ راست ملوث ہے جبکہ واشنگٹن نے گزشتہ 25 سالوں میں حزب اللہ کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز میں 10 گنا اضافہ کیا ہے۔
موسوی نے زور دے کر کہا کہ بیروت کے دحیہ محلے میں نصراللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے لیے استعمال کیے جانے والے میزائلوں کی "اسرائیل کے ہتھیاروں کا حصہ نہیں تھے انہیں محض ایک حملے کیلئے لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ اور سید صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے عہدیدار نے کہا کہ مزاحمت نے "جنگ کے عروج پر” اسرائیلی قبضے کو نمایاں نقصان پہنچایا اور اس کے دوران کامیابیاں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: "چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”
اس دوران حزب اللہ کے 120 سے زائد جنگجوؤ شہید ہوئے جنہیں عوام نے بہترین طریقے سے سپردخاک کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.