ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اینٹلی جنس ونگ کے اختیارات درست قرار دے دیئے

27 اپریل, 2019 15:16

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو اینٹلی جنس ونگ کے اختیارات کے حوالے سے اہم پیش رفت، ہائی کورٹ کا ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی کارروائیوں کا اختیار درست قرار۔

ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی کارروائیوں کا اختیار درست قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے واضح تحریری فیصلہ دیا کہ اینٹلی جنس ونگ کو انکم ٹیکس معاملات میں کارروائیوں کامکمل اختیار حاصل ہے، ڈائریکٹر جنرل اینٹلی جنس قانون کے مطابق اختیارات استعمال کرسکتے ہیں۔

شہری عابد حسین نے ایف بی آر اینٹلی جنس ونگ کی کارروائیوں کے اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

ایف بی آر کے وکیل عدنان حیدر رندھاوا نے کہا اینٹلی جنس ونگ ایف بی آر کے فوجداری نوعیت کے معاملات کی نگرانی کرتاہے، ٹیکس فراڈ، ٹیکس چھپانے، اثاثے چھپانے سمیت دیگر معاملات ان کی زیر گرانی آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے اینٹلی جنس ونگ کو نو فروری 2015 کو اختیارات دیے تھے۔

Catch all the پاکستان News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔