ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان، پانی کی کمی کا خطرہ

06 مئی, 2022 15:49

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ اس دوران پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پانی کی پرانی لائنیں تبدیل کرنے اور پانی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آبی زخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھنے کا امکان ہے۔ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔