منگل، 5-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

25 مارچ, 2023 19:45

کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا عبدالقیوم کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، مفتی عبدالقیوم کو گلستان جوہر میں قتل کیا گیا تھا، 2 ٹارگٹ کلر مولانا عبدالقیوم کو قتل کرکے فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک پتن : حقیقی بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر سات افراد کو قتل کردیا

مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ یہ مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں تھی، زمین کے مسئلے پر مولانا کے ساتھ تنازع تھا، دونوں ملزمان نے مولانا عبدالقیوم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، علی اکبر اہم شوٹر تھا، دوسرے کا نام تنویر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2013میں سیاسی مخالف کو قتل کیا، دونوں ملزمان کرائے کے قاتل ہیں، قتل کرنے کیلئے 5 لاکھ میں طے ہوا تھا، ڈھائی لاکھ روپے ادا کردیے تھے، قتل کرانے والا مرکزی ملزم مفتی قیوم کا پڑوسی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔