منگل، 5-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

عمران خان کی عدالت پیشی، سخت سیکورٹی انتظامات، پولیس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

27 مارچ, 2023 11:10

اسلام آباد : عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیئے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں، پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آمد متوقع ہے۔ عدالت چاروں اطراف میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اندر اور باہر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پچیس سو سے زاہد اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف تعینات کیئے جائیں گے، جس میں 4 ایس پی، 12 اے ایس پی / ڈی ایس پی، آئی پی 20، یو ایس 86، سی ایس  ایک ہزار 522 اور ایف سی کے 903 اہلکار تعینات ہوں گے۔

کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں، جنہیں واٹر کینن، تین ہزار لانگ رینج آنسو گیس اور تین ہزار شارٹ رینج شیل مہیاء کیے گئے ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ پولیس کو ربڑ کی گولیاں اور پیپر گن کی دو ہزار بالز ہر ٹیم کو مہیاء کی جائیں گی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہو گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔