منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

بھارت کا پاکستان کی حمایت کرنے کا امکان

22 اکتوبر, 2024 19:25

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ بھارت روسی شہر کازان میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے برکس رکنیت کے لیے دیرینہ کوششوں کی حمایت کرے گا۔

22 اور 23 اکتوبر کو ہونے والے 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں اس کی رکنیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور پاکستان کو اس گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے معاشی عدم استحکام اور اس کے مزید جیو پولیٹیکل چیلنجز پیدا کرنے کے امکانات پر تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے برکس گروپ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ برکس کے موجودہ ارکان خاص طور پر روس اور چین کے درمیان اتفاق رائے میں تبدیلی نے بھارت کے اپنے موقف پر نظر ثانی کی راہ ہموار کی ہے۔

توقع ہے کہ اس فیصلے کو کازان سربراہ اجلاس میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا جہاں نریندر مودی برکس رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ موجود ہوں گے۔

روس کی صدارت میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران جیسے نئے ارکان کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔

اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کی رکنیت کی کوشش کی منظوری وزیر خارجہ جے شنکر کے اس ماہ کے اوائل میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد کے دورے کے بعد دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔