ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کیا امریکا پاکستان پر سفری پابندی لگانے والا ہے؟ اخبار کا دعویٰ 

15 مارچ, 2025 13:03

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان 3فہرستوں میں 43 ممالک سمیت پاکستان بھی شامل ہیں جن کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی یا انہیں منتخب پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی؛ امریکا نے افریقی ممالک بات چیت تیز کردی

اس معاملے سے واقف عہدیداروں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ نئی سفری پابندی صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت کے دوران عائد کی گئی پابندیوں سے کہیں زیادہ وسیع ہو گی۔

مزید پڑھیں:امریکا اور یورپ کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی

امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں۔

اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

سفارتی اور سکیورٹی حکام کی جانب سے تیار کردہ سفارشات کی ایک مسودہ فہرست میں 11 ممالک کی ‘ریڈ’ لسٹ تجویز کی گئی ہے جن کے شہریوں کو امریکہ میں داخلے سے مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔

امریکی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا سفر پر پاپندی کے 3 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جسے Muslim Ban کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اس پابندی کے تحت ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، سومالیہ اور سوڈان کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم سابق صدر جو بائیڈن نے جنوری میں حلف اٹھاتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کر دیا تھا

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔