اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big Update for Home Applicants
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کے دوران عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل، امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکومتی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ملاقات میں ارکانِ اسمبلی نے حکومت پنجاب کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے آغاز کو کسانوں کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ اس کے ساتھ گرین الیکٹرک بس منصوبے کو تحصیل کی سطح تک وسعت دینے کی حکومتی کوششوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہیں عوامی خدمت کا جذبہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی قیادت سے ملا ہے، اور اسی سوچ کے تحت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان سہولتوں کا فرق کم کرنے کے لیے متعدد منصوبے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے صحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن سے عوام کو اپنے علاقوں میں بہتر طبی سہولتیں مل رہی ہیں۔ جدید طبی آلات، بہتر انفراسٹرکچر اور ضروری عملے کی فراہمی سے دیہات میں علاج معالجے کی سہولت پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم پڑے گی۔
انہوں نے "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مختلف مراحل میں ہے یہ پروگرام کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو اپنی ذاتی رہائش فراہم کرنے کے حکومتی وژن کا اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے سے ہزاروں خاندانوں کا اپنے گھر کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو مذہبی عقیدت اور بھرپور انتظامات کے ساتھ منعقد کیا جائے۔ تمام متعلقہ ادارے صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام مذہبی تقریبات میں آسانی اور سکون کے ساتھ شرکت کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












