ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ویوو جی 3 نے مارکیٹ میں دھوم مچادی! 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور بے مثال فیچرز؛ قیمت جانیے

18 اگست, 2025 19:43

موبائل فون کو طویل دورانیے تک استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ موبائل فون بنانے والی کمپنی ویویو نے صارفین کی مجبوری سمجھتے ہوئے 6 ہزار ایم اے ایچ کا حامل موبائل فون جی 3 تیار کرلیا۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسی کمپنی کا موبائل فوج جی 2 جنوری دوہزار چوبیس میں مارکیٹ میں آیا تھا۔ اب کی مرتبہ نئے فون میں 6.74 کی ایل سی ڈی دی گئی ہے جب کہ ریفریش ریٹ 90 ہرٹز رکھا گیا ہے۔

ویویو جی 3 موبائل فون میں 13 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا انسٹال کیا گیا ہے جب کہ سیلفی کیمرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ 44 واٹ کے چارجر کو سپورٹ کرنے کے لیے اس موبائل میں بڑی بیٹری اسے درمیانی قیمت کے دیگر موبائل فونز سے ممتاز بنا رہا ہے۔

نئے موبائل فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی کا 6300 چپ سٹ استعمال ہواہ ہے موبائل فون 6 ، 128 اور 8 256 میموری اسٹوریج رکھتا ہے۔

موبائل فون میں سائیڈ ماؤنٹڈ فنگر پرنٹ اسکینر لگا ہوا ہے جس سے صارف ایک ہی انگلی سے موبائل فون آن کرسکے گا۔ جی الحال ویویو جی 3 چین میں دستیاب ہے جلد ہی اس کی لاؤنچ پاکستان اور دیگر ممالک میں ہونے والی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔