جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پی ٹی اے کا انتباہ: غیر فعال سمز سے واٹس ایپ اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

22 مئی, 2026 09:47

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم کارڈز کے باعث واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز میں لاگ اِن اور تصدیق کے لیے موبائل نمبر انتہائی اہم ہوتا ہے، اور اگر سم غیر فعال ہو جائے تو اکاؤنٹ کی بحالی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں صارفین اپنا ڈیٹا اور چیٹس تک عارضی یا مستقل رسائی بھی کھو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی سمز کو فعال اور درست رجسٹریشن کے ساتھ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی سروس رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بروقت سم کی تصدیق اور اپ ڈیٹ معلومات واٹس ایپ اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر استعمال شدہ یا بند سمز کے بجائے فعال نمبر استعمال کریں تاکہ ڈیجیٹل رابطوں میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

اس ہدایت کا مقصد صارفین کو ڈیجیٹل سیکیورٹی اور آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔