منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

گرمیوں میں اے سی کس درجہ حرارت پر چلانا چاہیے؟ ماہرین نے اہم مشورہ دے دیا

26 مئی, 2026 14:41

گرمیوں کے موسم میں لوگ اے سی مختلف درجہ حرارت پر استعمال کرتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق بجلی کی بچت اور بہتر ٹھنڈک کے لیے مناسب درجہ حرارت 25.5 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی درجہ حرارت کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ بجلی کا خرچ بھی کم کرتا ہے۔

امریکی محکمہ توانائی اور مختلف اے سی بنانے والی کمپنیوں نے بھی 26 ڈگری پر اے سی چلانے کی سفارش کی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے سی کے درجہ حرارت میں صرف ایک ڈگری کمی سے بجلی کے خرچے میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر روزانہ تقریباً 8 گھنٹے اے سی کو 26 ڈگری پر چلایا جائے تو سالانہ بجلی کے بل میں 10 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اے سی کے ساتھ پنکھا بھی استعمال کیا جائے تاکہ کمرہ جلد ٹھنڈا ہو اور بجلی کی مزید بچت ممکن ہو سکے۔

ان کے مطابق پنکھے اے سی کے مقابلے میں 10 سے 20 گنا کم بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے دونوں کو ساتھ استعمال کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔