جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

بجٹ کے بعد کون کون سے موبائل فون سستے ہو سکتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

01 جون, 2026 09:41

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ 5 جون کو پیش کرنے جا رہی ہے جس میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق اہم تجاویز زیر غور ہیں۔ ان تجاویز کے باعث صارفین میں خاص طور پر مہنگے درآمدی اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت فی الحال پریمیم درآمدی اسمارٹ فونز پر موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے، تاہم ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی جائے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز، جن میں آئی فون اور سام سنگ کے اعلیٰ ماڈلز شامل ہیں، کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے پاکستان میں جدید اسمارٹ فونز نسبتاً زیادہ قابلِ خرید ہو سکتے ہیں، کیونکہ موجودہ پی ٹی اے ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیتی ہیں۔

دوسری جانب مقامی موبائل فون اسمبلرز اور مینوفیکچررز نے درآمدی ٹیکسوں میں کمی کی مخالفت کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ سستے درآمدی فونز کی آمد سے مقامی صنعت، پیداوار اور فروخت متاثر ہو سکتی ہے۔

اگرچہ بجٹ سے قبل موبائل فون صارفین ریلیف کی امید لگائے بیٹھے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکسوں میں کمی نہ کی گئی تو مہنگے اسمارٹ فونز بدستور عام صارف کی پہنچ سے دور رہ سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔