وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہاز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات اسپیشل انویسمنٹ فیسیلیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ بیٹھک میں دہشت گردی کے خلاف جاری انیٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور اور قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.