پاک بنگلادیش ٹیسٹ: پی سی بی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سُنادی

پاک بنگلادیش ٹیسٹ: پی سی بی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سُنادی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بقیہ دو دنوں کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔
ایک بیان میں پی سی بی نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ اسٹارز کو سپورٹ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا جب کہ فیملیز کسی بھی وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز سے ایکشن کو مفت دیکھ سکیں گی۔
پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوگی۔
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ جن شائقین نے پہلے ہی چوتھے اور پانچویں دن کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انہیں رقم واپسی مل جائے گی۔
اس کے علاوہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خود بخود خریداری کے لیے استعمال کیے گئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ میں واپس کر دیے جائیں گے۔
شائقین کی مزید سہولت کے لیےمیچ کے دنوں میں دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












