پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی: وسیم اکرم خود سے متعلق جعلی خبر پر پھٹ پڑے

12 دسمبر, 2024 13:05

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے خود سے متعلق فیک نیوز پر وضاحت کردی۔

ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا چیمپیئنز ٹرافی پاکستان سے باہر جارہی ہے، سب کی طرح میری بھی خواہش ہے ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونا چاہئے۔

قبل ازیں میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کو سوچنا چاہئے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفامنس کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ مجھے نوکری کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 کام کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔

محمد رضوان کی کپتانی کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ اچھا انتخاب ہیں، انہیں چاہئے وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔