پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ثناء جاوید کی تصاویر سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

12 دسمبر, 2024 11:17

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی تازہ ترین انسٹا گرام پوسٹ پر سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کر دیا۔

مداحوں کے مطابق وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ ثناء جاوید نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے جس میں بولڈ ٹچ کے ساتھ خوبصورتی کا امتزاج ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے انکے انداز اور اعتماد کی تعریف کی تاہم سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے انکے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی بولڈ اور نامناسب قرار دیا۔

ابتدائی طور پر اس جوڑے کو اپنے تعلقات کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ثنا جاوید اپنی اداکاری کے ٹیلنٹ کے ساتھ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک متاثر کن شخصیت ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ادکارہ عزیر جسوال کی سابق اہلیہ ثناء جاوید نے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔