پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

12 دسمبر, 2024 18:01

جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینرچ نورٹجے پیر کی انگلی کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

اینرچ نورٹجے کی جگہ آل راؤنڈر دیان گلیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

60 میچوں میں 46 وکٹوں کے ساتھ ٹی 20 کا متاثر کن ریکارڈ رکھنے والے 27 سالہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے خواہاں تھے۔

انہوں نے جون میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کی۔

حال ہی میں اینرچ نورٹجے نے اپنے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے لیے قومی کنٹریکٹ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی جس کی وجہ سے پروٹیز کے بولنگ وسائل میں مزید دباؤ بڑھا تھا۔

جنوبی افریقا کی انجری کا مسئلہ نورٹجے تک محدود نہیں بلکہ فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی (کمر)، نندرے برگر (کمر کے نچلے حصے میں فریکچر) اور لونگی نگیڈی (کولہے) کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

علاوہ ازیں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آل راؤنڈر ویان ملڈر کی انگلی میں بھی فریکچر ہوگیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پروٹیز کو پہلا میچ 11 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری ہے، جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جبکہ پاکستان جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔