پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ، فیس بک کی سروس متاثر
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔
ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق میٹا کے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بدھ کی رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں تکنیکی بنیادوں پر صارفین کے استعمال کیلئے بند ہو گئے۔
انٹرنیٹ ٹریکنگ مانیٹر نیٹ بلاکس نے بھی رات 11 بج کر 54 منٹ پر تصدیق کی ہے کہ اس وقت میٹا پلیٹ فارمز کو بین الاقوامی بندش کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کا ملکی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہو گئے
صارفین نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے رات کو یہ مسئلہ شروع ہوا، صارفین نہ تو ان ایپس پر لاگ ان کر پا رہے تھے اور نہ ہی کوئی مواد اپ لوڈ یا ایڈٹ کرنے کے قابل تھے۔
سوشل میڈیا ایپس کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ چند ہی منٹوں میں انسٹاگرام کی 70 ہزار اور فیس بک کی ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے تکنیکی خرابی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کیلئے کمپنی معذرت خواہ ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












