"غزہ، لبنان بارڈر پر شکستیں قابض فوج کے منہ پر طمانچہ ہے”

اسرائیل جنگ بندی خلاف ورزیاں کرکے ہمارے صبر کا امتحان نہ لے (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض صہیونی پیشقدمی کو کامیابیاں سمیٹنے سے روک دیا ہے، اب لبنانی ریاست کے پاس اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ہے۔
تہران میں عالم دین محمد تقی مصباح یزدی کے اعزاز میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنوبی لبنان میں ہونے والے حملے عالمی برادری اور لبنانی ریاست پر حملہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت اپنی بھرپور آب و تاب کیساتھ برقرار ہے اور فتح بھی حاصل کررہی ہے جبکہ قابض فوج غزہ اور جنوبی سرحد پر شکستوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کی مزاحمت نے صہیونی حکومت کو بند گلی میں پہنچا دیا
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ قابض اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے، جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کیساتھ معاہدے کے بعد لبنانی حکومت کا کام ہے کہ گھروں اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے کیونکہ قابض ریاست حملے کررہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












