اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ سامنے آگئی

01 جنوری, 2025 12:36

معروف اداکار کمال راشد خان عرف آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما کو انکے سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ مارا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کپل شرما نے کمال راشد آر خان کے گھر پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ اس حوالے سے کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔

کے آر کے نے بتایا کہ ‘میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، آپ سب اس واقعے کو گوگل کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں اُس رات نشے میں تھے۔

مزید پڑھیں:کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی

انہوں نے کہا کہ وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور اصرار کرنے لگے کہ مجھ سے ملیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ دونوں نشے میں تھے اور جانے سے انکار کر رہے تھے، اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز کو انہیں تھپڑ مارنا پڑا، انہیں باہر نکال دیا گیا اور کپل نے اس رات کچھ ٹوئٹ کیے جب میں نے صبح ان ٹویٹس کو دیکھا، تو میں نے ان پر رد عمل ظاہر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میکا اور میں پڑوسی ہیں، اس لیے اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں خبردار کیا کہ وہ مستقبل میں ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معافی مانگی۔’

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔