اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

پاکستان کے دوست ملک نے دنیا کی تیز ترین ٹرین متعارف کرا دی

01 جنوری, 2025 09:58

چین نے سی آر 450 تیز رفتار ٹرین پروٹو ٹائپ متعارف کرادیا جس کی آزمائشی رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ اور آپریشنل رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سی آر 450 نامی اس ٹرین کی بیجنگ میں رونمائی کی گئی جس کی رفتار 281 میل فی گھنٹہ ہے۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ ٹرین ٹریک پر 248.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹرین تجارتی خدمات کیلئے دستیاب ہوگی، یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہوگی اور چین کی اپنی سی آر 400 ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ سی آر 400 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین ہے۔

سی آر 450 سی آر آر سی چینگچن ریلوے وہیکلز اور سی آر آر سی فانک کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ان محکموں نے اس کی آپریشنل رفتار، توانائی کی کارکردگی، کنٹرول کی صلاحیت، بریکنگ کی کارکردگی اور کم شور کو سراہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔