اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

یمن نے فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا

01 جنوری, 2025 14:57

یمن کی مسلح افواج نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی جدید ترین ڈرون مار گرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے امریکہ کا ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے شمالی یمن کی فضائی حدود میں ایک جدید امریکی ڈرون MQ-9 کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام، امریکی میڈیا کا اعتراف

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنی فوج نے امریکی بحریہ کے ایک F-18 جنگی طیارے کو بحیرہ احمر میں تباہ کردیا تھا۔ امریکہ نے اس طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ حادثہ امریکی فورسز کی غلط فائرنگ کا نتیجہ تھا۔

یمنی فوج نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر کامیاب حملے کرکے دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔