جی ٹی وی نیوز کےسابق پالیٹیکل رپورٹر خاور حسین کی گاڑی سے لاش برآمد

former-gtv-news-political-reporter-khawar-hussains-body-found-in-car
سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف سانگھڑ پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے کے قتل یا خودکشی کا حتمی طور پر کچھ نہیں کہ سکتے فرانزک رپورٹ کے بعد ہی حتمی نتیجے تک پہنچ سکیں گے۔
متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.