چاند نظر نہیں آیا،پہلی ربیع الاوّل منگل کو ہوگی، 12 ربیع الاوّل کب ہوگی؟

When will the Rabi-ul-Awwal moon be sighted? Major prediction revealed
اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ابوالخبیر کی زیر صدارت ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی صاحبزادہ ابوالخبیر کی زیر صدارت ہوا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین ابوالخبیر آزاد نے کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ یکم ربیع الاول 26 اگست بروزمنگل ہوگی، جشن عید میلاد النبی ﷺ6 ستمبر بروز ہفتہ منایا جائےگا۔
خیال رہے کہ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.